مریم نواز کی نااہلی کے مقدمہ کی سماعت 11ستمبر کو ہوگی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت 11ستمبر کو کرے گا

پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ارکان کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضاکی سربراہی میں3 رکنی بینچ کرے گا.

یاد رہے کہ 3 ستمبر کو ہونے والی سماعت پرمریم نواز کے وکیل نے دلائل کے لیے مزید وقت مانگ لیا تھا جس پر کمیشن نے سماعت11ستمبر تک ملتوی کر دی تھی۔

مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ مصروفیت کے باعث پیش نہ ہو سکے تھے۔مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ کے ایسوسی ایٹ وکیل نے دلائل کے لیے مزید وقت مانگ لیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی تھی کہ آئندہ سماعت پر پارٹی عہدے سے نااہلیت سے متعلق سپریم کورٹ کے 62،63پر تفصیلی دلائل دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں