بھارتی قونصلر کو جاسوس کلبھوشن تک رسائی آج دی جائے گی

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی قونصلر کو گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ کلبھوشن یادیو کو ویانا کنونشن کے تحت آج سوموار کو قونصلررسائی دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کو سہولت پاکستانی قوانین اور عالمی عدالت کے فیصلے کے تناظر میں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں