قادیانی 45 سال قبل آج کے دن غیر مسلم قرار دیئے گئے

اسلام آباد: پاکستان میں 45 سال قبل آج کے دن قادیانیوں کو آئینی طور پرغیر مسلم قراردیا گیا تھا،

پاکستان کی پارلیمنٹ نے 7 ستمبر کو تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے قادیانیوں اور مرزائیوں کو آئین کے تحت غیر مسلم قرار دیا.

سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں آئین میں ترمیم کی گئی ۔

سینٹ اور قومی اسمبلی نے 7 ستمبر 1974 کو آئین میں دوسری ترمیم کی منظوری دیتے ہوئے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا.

اس حوالے سے ملک میں وسیع پیمانے پر تحریک بھی چلی تھی جس میں بڑی تعداد میں لوگ شہید ہوئے خصوصا لاہور میں وسیع پیمانے پر شہری نشانہ بنے ۔

عوام کے مطالبے پر یہ معاملہ پارلیمنٹ میں آیا طویل بحث کے بعد 7 ستمبر 1974 کو آئین کے تحت پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دید یاتھا .

آئینی ترمیم پاس ہونے کے دس روز بعد 17 ستمبر 1974 کو صدر پاکستان نے آئینی ترمیم کے مسودے پر دستخط کرتے ہوئے اس کی باقاعدہ توثیق کی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں