منی لانڈرنگ کیس ، نیب نےاقبال زیڈ احمدکو گرفتار کرلیا

اسلام آباد :نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں کراچی کی اہم شخصیت اقبال زیڈ احمدکو گرفتار کر لیا۔

ترجمان نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کاروباری شخصیت اقبال زیڈ احمد کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے ،

ترجمان نیب کے مطابق اقبال زیڈ احمد کو قانون کے مطابق احتساب عدالت کے سامنے پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

ذرائع کےمطابق نیب کراچی کی ٹیم نے اقبال زیڈ احمد کو کشمیر روڈ لاہورسے گرفتار کیا۔

ذرائع کے مطابق اقبال زیڈ احمد کو لاہور سے کراچی منتقل کیا جائے گا اور ان سے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں