اداکارہ میرا کے نکاح کامقدمہ ، عدالتی عملہ کے وارنٹ جاری

لاہور: لاہور کی سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس میں ریکارڈ جمع نہ کرانے پر فیملی کورٹ کے عملے کے وارنٹ جاری کر دیئے گئے ۔

ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق نے سیشن کورٹ لاہور میں اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت کی۔

عدالت نے گذشتہ سماعت پر ریکارڈ عدالت میں بھجوانے کا حکم دیا گیا تھا تاہم نہ بھجوانے پر عدالت نے فیملی کورٹ کے عملے کے وارنٹ جاری کردیئے ۔

دوران سماعت جج عدنان طارق نے حکم دیا کہ فیملی کورٹ کا عدالتی عملہ میرا کے مقدمہ کا ریکارڈ فوری طور پر سیشن عدالت میں جمع کروائے، جس کے بعد کیس کی سماعت 20 ستمبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے اپنے خلاف آنے والے فیملی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے، ا نہوں نے کہا کہ فیملی عدالت نے تکذ یب نکاح کیس میں حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا ہے۔اداکارہ میرا نے کیس میں موقف اپنایا ہے کہ میں عتیق الرحمان کو جانتی نہیں ہوں نہ اس سے شادی کی۔

عتیق الرحمان نے فیملی کورٹ کو گمراہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیشن کورٹ عتیق الرحمان کی بیوی قرار دینے سے متعلق فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں