اپوزیشن صدارتی خطاب کے دوران احتجاج کرے گی

اسلام آباد: اپوزیشن 12ستمبر کو ہونے والے صدارتی خطاب کے موقع پر ”احتجاج ” کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے اجلاس سے تین گھنٹے پہلے اکٹھی ہوگی ،

سید خورشید احمدشاہ اور میان شہباز شریف کی جمعہ کے روز ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں 12ستمبر کے صدارتی خطاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ،

پیپلز پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ 11ستمبر کو اپوزیشن رہنماؤں کا وفد سپیکر اسد قیصر سے ملے گا اور انہیں آصف علی زرداری ، خواجہ سعد رفیق ، شاہد خاقان عباسی ، رانا ثنااللہ ، علی وزیر ، محسن داوڑ کی پروڈکشن آرڈر پر اجلاس میں حاضری کے لئے درخواست دے گی ،

اپوزیشن 12ستمبر کے اجلاس میں مہنگائی ، انتقامی کاروائیوں کے خلاف خطاب کے دوران شدیداحتجاج کی حکمت عملی طے کرے گی ، اپوزیشن بینرز لہرانے کا پروگرام بھی طے کررہی ہے جبکہ سپیکر روسٹرم کے سامنے کھڑے ہوکر صدارتی خطاب میں دخل اندازی کی کوشش بھی کی جائے گی اور اس سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں کی خواتین کو آگے کیا جائے گا اجلاس بے حد گرماگرم ہوگا اور اس دوران اپوزیشن ،سرکاری ارکان میں تلخی بھی ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں