بلوچستان میں5روز سے گورنر کا عہدہ خالی ہونے کا انکشاف

اسلام آباد:وفاقی حکومت پانچ روز میں قا ئم مقام گورنر بلوچستان کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرسکی جس کی وجہ سے صوبہ میں آئینی بحران پیدا ہوچکاہے۔

بلوچستان میں5ستمبر سے گورنر کا عہدہ خالی ہے کیونکہ گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی 4 ستمبر سے قبائلی عمائدین کے ہمراہ دورہ چین اور سپیکر صوبائی اسمبلی عبدالقدوس بزنجو بھی 5 ستمبر سے علاج کے سلسلہ میں امریکہ میں موجود ہیں ،

ذرائع کے مطابق گورنر ہائوس کوئٹہ نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو بھیجے گئے مراسلے میں آئین کے آرٹیکل104 کے تحت ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سرداربابر خان موسی خیل کی قا ئم مقام گورنر کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی درخواست تھی مگر پانچ روز گزرنے کے باوجود کابینہ ڈو یژن اور ایوان صدر سے قا ئم مقام گورنر بلوچستان کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے بلوچستان آئینی بحران سے دوچار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں