شرعی عدالت نے اگست میں صرف چار مقدمات نمٹائے

اسلام آباد: وفاقی شرعی عدالت میں گذشتہ ماہ اگست میں پانچ نئے مقدمات کا اندراج ہوا ہے جبکہ صرف چار مقدمات گئے نمٹائے ہیں جس کے بعد زیر التوا مقدمات کی تعداد 192ہوگئی ہے ،

نیوز ویوز ایک ساتھ کو دستیاب اعدادو شمار کے مطابق 31جولائی کو شرعی عدالت میں 191مقدمات زیر التوا تھے، موسم گرما کی تعطیلات کے باوجود پانچ نئے مقدمات دائر کئے گئے ،

چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی نے گرمیوں کی چھٹیوں میں فوری نوعیت کے مقدمات کیلئے بینچ تشکیل دیئے تھے ، جنہوں نے پورے ماہ میں صرف چار فوجداری مقدمات نمٹائے ہیں ۔

یاد رہے کہ سابق فوجی صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کے دور میں خواتین کے تحفظ کاقانون پاس ہونے کے بعد شرعی عدالت میں مقدمات آنے کی تعداد میں بڑے پیمانے پر کمی واقع ہوئی ہے تاہم موجودہ چیف جسٹس کے حلف اٹھانے کے بعد شرعی عدالت میں مقدمات کے اندراج میں اضافہ نظر آیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں