صدر علوی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے 12ستمبر کوخطاب کرینگے

اسلام آباد: پاکستان کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں قومی اسمبلی وسینیٹ کا مشترکہ اجلاس 12ستمبر کو ہوگا۔

صدر پاکستان 12ستمبرکو پارلیمنٹ کے مشترکہ سے اپنا دوسرا خطاب کریں گے اور اس سےاگلے روز قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا، گذشتہ سال سمتبر میں مشترکہ اجلاس سے خطاب کرکے پارلیمانی سال کا آغاز کیا تھا.

دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس اور قومی اسمبلی کے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق مشترکہ اجلاس مورخہ 12ستمبر 2019بروزجمعرات شام 5بجے اور قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 13ستمبر بروز جمعہ صبح 10:30بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔ مشترکہ اجلاس میں صدر ڈاکٹرعارف علوی کا خطاب ہو گا ۔

صدر نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54کی شق 1اور آرٹیکل 56کی شق 3کے تحت طلب کیا ہے۔

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 13ستمبر 2019بروز جمعہ صبح 10:30بجے پارلیمنٹ ہاس میں طلب کیا ہے ۔صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس آ ئین کے آرٹیکل 54کی شق 1کے تحت طلب کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں