بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی قسمت کا فیصلہ بدھ کوسنایاجائے گا

aiksath.com.pk

اسلام آباد :عالمی عدالت انصاف بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے خلاف بھارت کی اپیل پر محفوظ فیصلہ بدھ کوسنائے گی ۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد 2017 میں فوجی عدالت نے اسے سزائے موت سنائی تھی۔

کلبھوشن یادیو، مبارک پٹیل کے نام سے بھارتی پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہوا، وہ بھارتی نیوی کا حاضر سروس ملازم تھا، جس نے پاکستان میں کئی دہشت گرد کارروائیوں کا بھی اعتراف کیا تھا۔

بھارت نے پاکستانی فوجی عدالت کے فیصلے کیخلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد اس کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا گیا تھا۔

عالمی عدالت انصاف میں بھارت کی درخواست پر گزشتہ برس کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پاکستان اور بھارت کی جانب سے دلائل دیئے گئے۔

پاکستان اور بھارت نے رواں برس کیس کے دلائل مکمل کئے، جس کے بعد عالمی عدالت انصاف نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جو 17 جولائی کو سنایا جائے گا۔