جج ارشد ملک کی ویڈیو، چیف جسٹس پاکستان سے جسٹس عامر فاروق کی ملاقات

aiksath.com.pk

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے فیصلہ کے حوالےسے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیوکے معاملہ پر چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ملاقات کی ہے اور عدلیہ کے حوالے سے انتہائی حساس معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل پر اسلام آباد میں چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ملاقات کی۔

اس موقع پر رجسٹرار سپریم کورٹ بھی چیف جسٹس چیمبر میں موجود تھے۔ دونوں چیف جسٹسز کے درمیان ملاقات ڈیڑھ بجے شروع ہوئی اور تقریبا 40 منٹ جاری رہی۔

واضح رہے کہ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے گزشتہ روز جج ارشد ملک نے ملاقات کی تھی جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز اعلیٰ عدلیہ سے ویڈیو کا نوٹس لینے کا کہا ہے۔