غیر اخلاقی عورت مارچ کے خلاف رٹ کی سماعت کل ہوگی

aiksath.com.pk

اسلام آباد:غیر اخلاقی عورت مارچ کے منتظمین کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر رٹ کل سماعت کےلئے مقرر کردی گئی ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ رٹ کی سماعت کریں گے۔

ارگنائزیشن فار پیس جسٹس اینڈ ایجوکیشن کی جانب سے دائر آئینی درخواست میں سیکرٹری داخلہ، نادرا، پیمرا اور اسلامی نظریاتی کونسل کو فریق بناتے ہوئے عورت مارچ کے مختلف بینرز کو منسلک کیا گیا۔

معروف وکلا چوہدری محبوب کھوکھرایڈووکیٹ اور چوہدری عبدالرحمن ایڈووکیٹس کے توسط سے دائر رٹ میں درخواست گزار نے کہا ہے کہ عورتوں کے حقوق کے نام پر غیر اخلاقی مہم نے نوجوان طبقے پر منفی اثرات چھوڑے، اس قسم کے مارچ کو کنٹرول نہ کرنا ملک کے اسلامی نظریات کے خلاف ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اخلاق سے گرے ہوئے بینرز اٹھانے والوں کا ڈیٹا نادرا سے منگوایا جائے، اور غیر اسلامی، غیرقانونی اور غیراخلاقی فعل پر پابندی لگائی جائے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے۔