پاکستان اور بھارت مذاکرات کریں

aiksath.com.pk


پاکستان اور بھارت معنی خیز مذاکرات کا راستہ اختیار کریں گے۔ انٹونیو گوٹریس
اپنے دفتر کو دونوں ملکوں کے درمیان مذکرات کے آغاز کے سلسلے میں پیش کرتا رہا ہوں
ہائی کمشنر فار ہیومن رائٹس نے کشمیر کے حوالے سے ایک بہت تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے
اقوام متحدہ نے واضح طور پر اپنا کردار نبھایا ہے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس

نیویارک..اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے امیدظاہر کی ہے کہ پاکستان اوربھارت اپنے تنازعات کے حل کیلئے بامقصداورمفیدمذاکرات کریں گے۔انہوں نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک پاکستانی صحافی کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ ادارہ اس حوالے سے معاونت فراہم کرنے کی اپنی ذمہ داری واضح طورپراداکرچکاہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی چودہ جون کی رپورٹ کاحوالہ دیاجس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے ایک کمیشن کے قیام پرزوردیاگیاہے۔انتونیوگوتریزنے کہاکہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کیلئے اپنااثرورسوخ استعمال کرنے کی
پیشکش کرچکے ہیں۔۔پاکستانی صحافی نے پوچھا تھا کہ صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بھی انسانی حقوق کی پامالیوں کی وجہ سے صورتحال خراب ہے۔جس کے جواب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ، ‘میں اپنے دفتر کو دونوں ملکوں کے درمیان مذکرات کے آغاز کے سلسلے میں پیش کرتا رہا ہوں، لیکن اب تک کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔’انہوں نے بتایا کہ ہائی کمشنر فار ہیومن رائٹس نے حال ہی میں کشمیر کے حوالے سے ایک بہت تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے، لہذا اقوام متحدہ نے واضح طور پر اپنا کردار نبھایا ہے۔انٹونیو گوٹریس نے مزید کہا کہ ‘مجھے امید ہے کہ بین الاقوامی معاملات میں اپنی اہمیت کے پیش نظر پاکستان اور بھارت معنی خیز مذاکرات کا راستہ اختیار کریں گے۔’واضح رہے کہ گذشتہ برس اگست میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے وزیراعظم عمران خان نے متعدد بار بھارت سے تعلقات کی بہتری کی بات کی ہے۔28 نومبر 2018 کو کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھی وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک ہم ماضی کی زنجیریں نہیں توڑیں گے، آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔
#/S