جسٹس قاضی فائز عیسی کیس کی 19ویں سماعت پیر کو ہوگی

aiksath.com.pk

اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کی کارروائی روکنے سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لئے ایک ہفتے کے وقفے کے بعد دس رکنی لارجر بنچ پیر سے سماعت شروع کرے گا۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دس رکنی لارجر بنچ نے پانچ دسمبر کو سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی تھی بنچ کے ایک فاضل جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت ملتوی کردی تھی ۔

یہ خبربھی پڑھیں:جسٹس قاضی فائز عیسی کیس کی 18ویں سماعت کا مکمل احوال

پیر سے جسٹس قاضی فائز عیسی کے وکیل اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔