پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

aiksath.com.pk

کراچی:شہر قائد میںکرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ 22 سالہ یحییٰ جعفری نے حال ہی میں ایران کا سفر کیا تھا اور وہ بس کے ذریعے کراچی پہنچا تھا

۔ صوبائی محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق 22 سالہ یحییٰ جعفری میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔

اسے اہلخانہ سمیت نجی اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔جہاں آئسولئشن وارڈ میں علاج جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یحییٰ جعفری کے ساتھ ایران سے آنے والے دیگر افراد کا بھی ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔