شہباز شریف کے وطن واپسی سے قبل ویڈیو بیان کا مکمل متن

aiksath.com.pk

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف،صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا وطن واپسی سے قبل ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر ٹوئیٹ کئے گئے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پوری دنیا میں اس وقت کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے ۔ اللہ تعالی سے ہم دست بہ دعا ہیں کہ پاکستان کے ہر ہر گھر کو والد کو ،ماں کو ، بیٹے کو ، بیٹی کو اور بچوں کو ، بزرگوں کو اللہ تعالی اپنی کمال مہربانی سے اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔ اور جو دنیا کے عوام کو اس سے محفوظ رکھے۔

شہباز شریف نے کہاکہ میر اپاکستان واپس آنے کا ارادہ تھا لیکن میرے بڑے بھائی نواز شریف کے دل کا علاج ہونا تھااس لئے یہاں رہنا ضروری تھا ۔ لیکن جب میں نے سنا کہ آج پاکستانی فلائیٹس بند کی جارہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بھائی سے رہنمائی مانگی تو انہوں نے کہا کہ یقیننا شہباز تم پاکستان لوٹ جاؤ وہاں پر یہ ہماری اولین فرض ہے تو میں نے ان کی اجازت اور دعاؤں سے واپسی کا فیصلہ کیا ہے تومیں انشا اللہ آج وطن لوٹ رہا ہوں ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: فلائیٹس بندش، کیا شہباز شریف کل پاکستان پہنچ جائیں گے؟ فواد چوہدری نے ٹوئیٹ میں کیا کہا؟

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کورنا وائرس کی تشخیص کے بارے میں سب جانتے ہیں بطورپاکستانی، اپوزیشن لیڈر ، سیاسی شخص کے طور پر میرا فرض ہے کہ میں فرض منصبی نبھاؤں۔