سپریم کورٹ، مقدمات کی سماعت ملتوی

aiksath.com.pk

اسلام آباد :سپریم کورٹ آف پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم سے کم کرنے کے لئے کچھ حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں۔

عدالت عظمی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق عدالت کی طرف سے 50 سال سے زیادہ عمر کے عملے کے ارکان کو گھر سے کام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دفتر میں صرف ضروری عملہ حاضر ہوگا۔عملے کی تمام خواتین کو گھر پر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں صرف ضروری مقدمات کی سماعت تین بنچوں کے ذریعہ کی جائے گی۔ مزید یہ کہ کراچی اور لاہور برانچ رجسٹری میں صرف فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہوگی۔ دیگر تمام مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔