پاکستانی قوم سیاست کے منفی کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی

aiksath.com.pk

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار نے کہا ہے کہاپوزیشن جماعتیں تنہا ہو گئیں، عوام کو بھی اکیلا چھوڑ دیا ،  پاکستانی قوم سیاست کے منفی کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی،   اپوزیشن کورونا ایشو پر بھی پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بلند و بانگ دعوے کرنے والے اپوزیشن رہنمائوں نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا، اپوزیشن جماعتیں تنہا ہو گئیں، عوام کو بھی اکیلا چھوڑ دیا، سیاست کیلئے بہت وقت پڑا، خدارا ابھی گریز کیا جائے،یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کرنے کا ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بر وقت اور دور اندیشانہ  فیصلے کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کورونا ایشو پر پوائنٹ سکورنگ کررہی ہے ۔  وزیر اعلی پنجاب نے سوال اٹھایا کہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے کس منہ سے عوام کی بات کرتے ہیں؟ حزب اختلاف کے رہنماں نے قومی اتحاد اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران حزب اختلاف کا منفی کردار تاریخ کا حصہ بن چکا ہے اور پاکستانی قوم سیاست کے منفی کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔