کورونا ایسی جنگ جس کی ماضی میں مثال نہیں: مودی

aiksath.com.pk

نئی دہلی: بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا بحران کو ایسی جنگ قرار دیا جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

قوم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس سے نمٹنے کا واحد طریقہ کار خود کفیل بننا ہے اور حکومت اس کے لیے خود کفیل ہندوستان مہم کے تحت مجموعی طور پر بیس لاکھ کروڑ روپے کا اسپیشل مالی پیکج دے گی۔

نریندر مودی نے ہندوستانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ زندگی بچانے کی جنگ ہے اور ہمیں بغیر ہارے، تھکے اور ٹوٹے لڑنا ہے۔اسکے ساتھ ہی ہندوستان کے وزیر اعظم  نے اپنے ایک پیغام میں، پچیس مارچ سے جاری ملک گیر لاک ڈاون کو سترہ مئی سے مزید آگے بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چوتھے مرحلے میں نئے قوانین نافذ ہوں گے۔