مریم نواز کا ملتان پی ڈی ایم جلسے سے مکمل خطاب

aiksath.com.pk

ملتان: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ اب عوام عمران خان کا لاک ڈاؤن کرنے والی ہے کوو ڈ 19 سے پہلے کووڈ18 کو گھربھیجنا بہت ضروری ہے حکومت کورونا وائرس کے پیچھے چھپ رہی ہے .

ملتان کے گھنٹہ گھر چوک پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ ملتان والو آپ کی بہادری کی قائل ہو گئی ہوں آپ کی بہادری کو سلام پیش کرتی ہوں آج پورا ملتان جلسہ گاہ بن گیا ہے پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر مبارکباد دیتی ہوں میں اپنی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو کا خیر مقدم کرتی ہوں ہمارے نہتے کارکنوں کی گرفتاریاں ہو رہی ہیں چادر اور چاردیواری کی پامالی ہو رہی ہے۔سٹیڈیم کو تالے لگا دیئے گئے کارکنوں پر ظلم ہو رہا ہے 22 کروڑ عوام کے دکھ کے سامنے ہمارے دکھ کچھ نہیں ۔ نوازشریف نے کہا کہ عوام کے دکھوں پر اپنے ذاتی دکھ قربان ہیں مجھے کہا عوام میں اپنے دکھوں کا تذکرہ نہ کرنا ہم جانتے ہیں کہ عوام پر روز دکھوں اورغموں کے پہاڑ ٹوٹے ہیں معیشت کی تباہی کا غم ہے روزگار چھن جانے کا غم ہے۔کاروبار کو تالا لگ جانے کا غم ہے ہمیں احساس ہے آپ کے چولہے ٹھنڈے ہو جانے کا غم ہے ۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ اﷲتعالی اگر کسی کو دشمن بھی دے تو ظرف والا دے ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہمیں دشمن بھی کم ظرف ملا۔میری دادی کا جب انتقال ہوا تو میں پشاور کے جلسے میں بیٹھی ہوئی تھی۔وہاں فون سروسز بالکل بند تھیں میری دادی کے انتقال کو ڈھائی گھنٹے گزر گئے جعلی حکومت جانتی تھی کہ مجھے اب تک اطلاع نہیں پہنچی مگر ان کو فوتگی کی اطلاع دینے کی توفیق نہ ہوئی۔یہ صرف نا اہل نہیں ان کے دماغوں میں غلاظت بھری ہے جب میری والدہ بستر مرگ پر تھی تو پی ٹی آئی والے آئی سی یو کا دروازہ توڑ کر میری ماں کے کمرے میں گھس کر ان کی تصویریں بنانا شروع کر دیں میری دادی جب آخری سانس لے رہی تھی تو وہ میرے والد کی گود میں تھی اور میرے والد کو دعائیں دیتی دیتی دنیا سے رخصت ہو گئی میرے والد کائونٹی کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے جو مرتی ماں کے پاس نہ آتے۔جب ذوالفقار کو پھانسی دی گئی تو اس کے گھروالوں کو جنازہ پڑھنے کی اجازت نہ دی گئی۔بلوچستان میں اکبر بگٹی کو غار میں گھس کر مارا جاتا ہے مگر اس کے گھر والوں کو جنازہ پڑھنے کی اجازت نہیں دی جاتی اسی طرح محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کیا جاتا ہے اور ان کے قاتلوں کو ملک سے باہر فرار کرا دیا جاتا ہے ۔

مریم نواز نے کہاکہ جب میرے دادا کا انتقال ہوا تو میرے والد کو پاکستان آ کر جنازہ پڑھنے کی اجازت نہ دی گئی یہ سلوک ہمیشہ منتخب نمائندوں کے ساتھ کیوں جاتا ہے دوسری طرف دس دس سال بندوقوں کے زور پر حکومتیں کی جاتی ہیں آئین کو توڑا جاتا ہے عوام پر مظالم ڈھائے جاتے ہیں مجھے بتایا جائے کہ کیا مشرف کو کوئی ایک دن بھی جیل رکھ سکا نہ صرف اس کو جیل نہیں ہوئی بلکہ اس کو راتوں رات فرار کرا کر لندن پہنچا دیا گیا کسی عدالت میں اتنی جرات ہے کہ مشرف کو کھینچ کر پاکستان واپس لائے انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی،موسی گیلانی ،قاسم گیلانی،حیدر گیلانی کا کیا قصور تھا کیونکہ وہ ہماری آپ سے ملاقات کا بندوبست کررہے تھے ان کو پچاس روپے کا تالا توڑنے کے مضحکہ خیز الزام میں جیل بھجوا دیا گیا ان چاروں کو سلام پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے ظلم برداشت کر لیا مگر جھکے نہیں۔

انہوں نے کہاکہ اب بزدل کرونا کے پیچھے چھپ رہا ہے یہ کورونا نہیں حکومت جانے کا رونا ہے۔یہ کیسا کرونا ہے اگر اپوزیشن کا جلسہ ہے تو وہ اندر آ جاتا ہے اور اگر حکومتی جلسہ ہے توباہر سے واپس چلا جاتا ہے جماعت اسلامی کے جلسے میں کرونا نہیں آتا حکومتی وزراء کے جلسوں میں کورونا نہیں آتا۔اپوزیشن یہ لاک ڈائون کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ملتان کا یہ جم غفیر دیکھ کر مجھے علم ہو گیا ہے کہ اب عوام عمران خان کا لاک ڈاؤن کرنے والی ہے کورڈ 19 سے پہلے کورڈ18 کو گھربھیجنا بہت ضروری ہے 18 کے بعد 19 کورڈ بھی گھر چلا جائے گا کورونا وائرس کے پیچھے چھپنے والو جواب دو ملکی معیشت ،ترقی عوام کے روزگار نظام عد ل گندم اور چینی چوری مہنگائی کو کونسا وائرس لگا ہے پاکستان کے سب سے بڑے وائرس کا نام عمران خان ہے۔اس کو لوگ وزیراعظم کے نام سے نہیں کووڈ 18 کے نام سے یاد کریں گے عوام جانتے ہیں ہر وعدے کی طرح تمہارا جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ بھی فراڈ تھا۔

مریم نواز نے کہاکہ پاکستان کو لگے وائرسوں کا علاج ضروری ہے اناڑی پاکستان کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا ہے اناڑی اور نا اہل پاکستان کی بس چلا رہا ہے کہتے تھے عمران خان بندہ ایماندار ہے ٹیکس بچانے کے لیے نیازی سروسز بنائی لیکن بندہ ایماندار ہے۔حلیمہ باجی نے سلائی مشین سے اربوں روپے کما لیے لیکن بندہ ایماندار ہے بنی گالہ محل بن گیا لیکن بندہ ایماندار ہے فارن فنڈنگ کیس سے چھ سال سے بھاگا ہوا ہے لیکن بندہ ایماندار ہے سٹیٹ بینک نے23 خفیہ اکائونٹس پکڑ لیے لیکن بندہ ایماندار ہے۔آٹا،چینی چوری کر لی لیکن بندہ ایماندار ہے مالم جبہ سکینڈل آ گیا لیکن بندہ ایماندار ہے۔بلین ٹری کی مد میں اربوں روپے چلے گئے لیکن بندہ ایماندار ہے۔ عمران خان نے پشاور میں بی آر ٹی بنائی جو چل کم اور جل زیادہ رہی ہے۔

عوام کو مخاطب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ آپ نے عاصم سلیم باجوہ کاپیزا سکینڈل سنا ہے کہ نہیں سرکاری ملازم جو عوام کے ٹیکس سے تنخواہ لیتا تھا اس نے اچانک اربوں روپے کے اثاثے بنا لیے۔

انہوں نے کہا کہ آٹا اور چینی مافیا عمران خان کے گھروں کا خرچہ چلاتے ہیں کہتا ہے کہ کاروبار نہیں کرتا کاروبار عزت دار لوگ کرتے ہیں دائیں بائیں اے ٹی ایم ہوں تو کاروبار کی کیا ضرورت ہے کہا گیا وہ کھاتا ہے نہ کھانے دیتا ہے۔ بتاؤ پرویز الٰہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کس نے کہا؟ یہ جس طرح کشمیر کا مقدمہ ہار کر آ گیا کشمیر کو مودی کی جھولی میں پھینک کر آ گیا ہے اسی طرح آج پاکستان میں سب کشمیر کو تسلیم کرنے کی بات ہو رہی ہے۔

مریم نواز نے کہاکہ پاکستان کی عوام یہ جاننا چاہتی ہے کہ کیا اسرائیل کے حق میں چلنے والی مہم کے پیچھے بھی سلیکٹڈ اور سلیکٹر ایک ہی بیچ پر ہیں یا نہیں،ویسے تو یہ کشمیر کے الیکشن تک چلے گانہیں لیکن اگر وہاں ووٹ مانگنے گیا تو کشمیر کے عوام اسے غداری کے پرچموں سے استقبال کریں گے۔ہم عوام کے ساتھ ملکر سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے گزارش کرتے ہیں کہ اس چیز پر توجہ دو کہ چھ سال سے یہ فارن فنڈنگ کے مقدمے کے اوپر سانپ بن کر کیوں بیٹھا ہے عوام میرے ساتھ ملکر اس جج کو ڈھونڈ رے ہیں جس نے اس کو صادق اور امین قرار دیا تھا اور وہ جج بھی منہ چھپاتے پھر رہے ہوں گے سلیکٹر کو بھی داد دینی پڑتی ہے نا اہل اور نا لائق ترین شخص کو ہمارے سروں پر مسلط کر دیا ہے۔