حکومت کے پاوں اکھڑ چکے ہیں،جان نکل چکی ہے، مریم نواز

aiksath.com.pk

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کے پائوں اکھڑ چکے ہیں او رجان نکل چکی ہے ۔

ٹوئٹر پر مینا رپاکستان گرائونڈ میں پانی چھوڑنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے اپنے بیان میں لکھا کہ یہ نہ صرف تابعدار خان کا خوف ہے بلکہ حکومت ختم ہونے کا یقین ہے ۔ وہ جانتا ہے وہ جارہا ہے ۔

انشا اللہ جلسہ بھی ہوگا اور حکومت گھر بھی جائے گی ، باقی انتظار کیجیے ۔ مریم نواز نے ٹوئٹر پر ایک انگریزی اخبار کی خیبر کے ہسپتالوں میں آکسیجن نہ ملنے سے ہلاکتوں کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سات مریض آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے مر گئے لیکن کسی کو کوئی تکلیف نہ ہوئی کیونکہ بندہ تابعدار ہے۔