قصور، بچوں کا قتل عام جاری ،ایک لاش برآمد

aiksath.com.pk

قصور: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کے علاقہ چونیاں کے نواحی علاقے سے ایک اور بچے کی باقیات ملی ہیں پندرہ روز کے دوران پانچویں بچے کی لاش ملنے پر ایک بار پھرخوف و ہراس پھیل گیاہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق چونیاں میں ایک اور بچے کی باقیات ملنے کے بعد علاقے سے ملنے والی بچوں کی لاشوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ پولیس نے لاش کی باقیات اپنی تحویل میں لے کر تفتیشی عمل شروع کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق بچے کی باقیات جس جگہ سے ملی ہیں وہ اس مقام سے قریب ہی ہے جہاں سے پہلے زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 4 بچوں کی لاشیں اور باقیات ملی تھی۔

واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل 17ستمبر2019کوچونیاں سے 4 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں،جن کے نام فیضان ، حسنین ، عمران اور سلیمان ہیں تاہم پولیس اب تک اس کیس میں کوئی بھی پیش رفت نہیں کرسکی۔