مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، مزید 3کشمیری نوجوان شہید

aiksath.com.pk

سری نگر( ویب ڈیسک)بھارت کی قابض فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی جاری ہے،بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 3کشمیری نوجوانوں کو شہیدکر دیا ہے،

مقبوضہ کشمير ميں آزادی کی تحريک کچلنے کے ليے بھارتی فوج کے مظالم دہائیوں سے جاری ہیں۔ بھارتی فوج اب تک کتنے کشميريوں کو شہيد اور زخمی کرچکی ہے، اس حوالے سے کشمیرمیڈیا سروس نے اعداد وشمار جاری کردیے۔گزشتہ بیس سالوں کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں 95 ہزارکشميری شہيد اورلاکھوں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ايک لاکھ سے زائد بچے باپ کی شفقت سے محروم اور 22 ہزار خواتين بيوہ ہوچکی ہيں۔بھارتی فوج نے ان بیس سالوں میں 11 ہزار خواتین کی عصمت دری کی۔