بحریہ یونیورسٹی میں طالبہ کی موت،طلباء کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

aiksath.com.pk

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں بحریہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم حلیمہ نامی طالبہ کے چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق ہونے کے معاملے پر یونیورسٹی کے طلباء نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ،

طلباء کی جانب سے جامعہ انتظامیہ کی طرف سے زیر تعمیر بلڈنگ کو تعلیمی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا، طلبا کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے نئے بلاک میں ابھی تعمیرات جاری تھیں کہ کلاسز کو وہاں منتقل کر دیا گیا جس کی وجہ سے بی ایس سیکنڈ سمسٹر کی طالبہ حلیمہ چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق ہوئی

جآمعہ کے اساتذہ کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ طالبہ سیلفی لیتے ہوئے گری،زخمی حالت میں حلیمہ کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملی،