پاک فوج کے تین افسر برطرف ، 2 کو قید بامشقت کی سزا

aiksath.com.pk

راولپنڈی: پاکستانی فوج کے 3 میجر زکو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے اور 2 افسران کو قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی

پاکستانی فوجی کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق پاکستان آرمی کے تین میجرز کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر سزا سنائی گئی ہے اور تینوں میجرز کو الزامات تسلیم کرنے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے.

آئی ایس پی آر کے مطابق دو افسران کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر دو دو سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔