عمران خان کی وطن واپسی،” ویلکم ہوم پرائم منسٹر” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

aiksath.com.pk

اسلام آباد: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھر پور انداز میں کشمیری عوام کا مقدمہ لڑنے والے وزیراعظم عمران خان کا وطن واپسی پرجہاں عوام نے ائیر پورٹ پر شاندار استقبال کیا وہاں سوشل میڈیا پر بھی” ویلکم ہوم پرائم منسٹر” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے عمران خان کو وطن واپسی پر بھر پور طریقے سے خوش آمدید کہا ،عالمی فورم پر کشمیری عوام کی آواز بلند کر نے اور بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر نے پر سوشل میڈیا پر صارفین نے لکھا کہ کشمیر کے سفیرخوش آمدید،کسی نے وزیر اعظم کو امت مسلمہ کا وکیل قرار دیا ،تو کسی نے ان کو ان کی تقریر پر مبارکباد دی۔

پاکستانیوں نے جہاں عمران خان کے راستے میں آنکھیں بچھائیں وہاں یہ بھی لکھا کہ آپ محبت ہر پاکستانی کے دل میں بستی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ وزیراعظم نے ظالم اور مکار مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے پیش کردیااوراب کشمیری عوام سمجھتے ہیں کہ وہ تنہا نہیں ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ عمران خان نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ کشمیری عوام کے بھی ہیرو ہیں۔