راولپنڈی : ماہ ستمبر میں میاں بیوی کے جھگڑوں کے  1300  سے زائد مقدمات عدالتوں میں دائر

aiksath.com.pk

راولپنڈی(ویب ڈیسک) راولپنڈی میں گزشتہ ماہ کے درمیان میاں بیوی کے جھگڑوں کے  1300  سے زائد مقدمات عدالتوں میں دائر ہوئے، ان مقدمات میں طلاق، خلع، بچوں کی حوالگی، نان و نفقہ اور جہیز واپسی کے مقدمات شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی فیملی کورٹس میں  ستمبر کے دوران 1373 گھریلو جھگڑے عدالتوں میں دائر ہوئے،ان مقدمات میں خلع کے 340، بچوں کی حوالگی کے بھی 340، نان و نفقہ، حق مہر و دیگر مالی معاملات کے 204 اور  بچوں کی سرپرستی کے 207 مقدمات شامل ہیں، 2013 شوہروں نے بیویوں علیحدگی سے روکنے کے لیے آمادہ کرنے کیلئے عدالتوں میں درخواستیں دائر کیں۔

زیادہ تر مقدمات معمولی جھگڑوں کے ہیں جن کی نوبت بالآخر عدالتوں تک آ پہنچی ہے،ان میں خاوند مار پیٹ ، خرچہ بھی نہ دینے ، معمولی تلخ کلامی پر بیوی کے ناراض ہو کر میکے چلے جانے جسے مقدمات ہیں