رینٹل پاور کرپشن کیس، راجہ پرویز اشرف سمیت سات ملزمان پر فرد جرم عائد

aiksath.com.pk

اسلام آباد:اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے رینٹل پاور پراجیکٹ کرپشن کیس میں ریشما اور گلف پاور پراجیکٹ ریفرنسز میںسابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف سمیت دیگر سات ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔

ملزمان کی جانب سے صحت جرم کے انکار کے بعد احتساب عدالت نے سات اگست کو نیب کے گواہوں کو بیان ریکارڈ کروانے کے لئے طلب کر لیا ہے ۔ راجا پرویز اشرف خود عدالت میں پیش نہیں ہوئے تاہم ان کے نمائندے کے ذریعے عدالت نے فرد جرم عائد کی۔

راجا پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ریشما پاور پلانٹ میں مبینہ طور پر 38کروڑ روپے کی خورد برد کی جبکہ گلف رینٹل پاور پراجیکٹ میں 49کروڑ روپے کی مبینہ طور پر خورد برد کا الزام ہے۔

نیب حکام کی جانب سے دوران سماعت عدالت میں ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پڑھ کر سنائی گئی اور اس کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔ ملزمان کی جرم سے صحت جرم سے انکار کے بعد عدالت نے نیب سے سات اگست کو شہادتیں طلب کر لی ہیں۔ عدالت نے گواہوں کی طلبی کے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں