پولیس اہلکار نے غیرت کے نام پر بیوی قتل کرڈالی

aiksath.com.pk

لاڑکانہ: صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں غیرت کے نام پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے نواحی گاؤں ماہوٹا میں پولیس اہلکارنے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار اصغر نے اپنی بیوی کو پسٹل کے فائر کرکے قتل کر دیا۔پولیس نے ملزم کے بھائی ایاز کو گرفتار کرلیا جبکہ خاتون کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے چانڈکا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے