موٹر سائیکلیں چھیننے والے 3رکنی چھوٹو گینگ گرفتار

aiksath.com.pk

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں لانڈھی ،ماڈل کالو نی میں آپریشن، اے وی ایل سی نے 100موٹر سائیکلیں چھیننے والے  3رکنی موٹر سائیکل لفٹر چھوٹو گینگ پکڑا گیا۔

عید گاہ، کورنگی، پریڈی، زمان ٹائون اور ڈیفنس سے پولیس نے 44 ملزمان گرفتار کرلئے۔ اطلاعات کے مطابق اینٹی وہیکل کار لفٹنگ سیل نے اورنگی ٹائون سے رکشہ لفٹر کاشف کو گرفتار کرکے مسروقہ رکشہ برآمد کرلیا جبکہ اے وی ایل سی نے ایک اور کارروائی میں چھوٹو گینگ کے 3 موٹرسائیکل لفٹروں انصار، طلحہ اور ثاقب کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 3 موٹرسائیکلیں KGW-8452، KBX-4283 اور RNH-1892 برآمد کرلیں۔

ملزمان 100 سے زائد موٹرسائیکلیں چوری اور چھین چکے ہیں۔ ملزمان موٹرسائیکلوں کے پارٹس نکال کر کباڑیوں کو فروخت کرتے تھے ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی نے اسٹریٹ کرمنل شایان عرف دانش کو، سچل پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے عبداللہ کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ ماڈل کالونی لاسی پاڑہ میں پولیس کی بھاری نفری نے محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کے دوران ایک درجن افراد کو حراست میں لے کر بائیو میٹرک تصدیق کی۔

لانڈھی میں بھی ایس پی لانڈھی کلیم احمد کی نگرانی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا آپریشن میں آر آر ایف اور لیڈی پولیس نے بھی حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا۔

دوسری جانب عید گاہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 10 ملزمان بلال، عبداللہ، محمد اعجاز، محسن، سمیر، آصف، ارسلان، اعجاز خان، عبدالصمد اور عمران کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا جبکہ زمان ٹائون پولیس نے قبضہ مافیا کے 6 کارندوں اور منشیات فروش جلال کو گرفتار کرلیا

ادھر عوامی کالونی پولیس نے 2 اسٹریٹ کرمنل رحیم اور احسان اللہ کو، لانڈھی پولیس نے جاوید، خالد اور شکیل انصاری، الفلاح پولیس نے خالد پرویز کو، نبی بخش پولیس نے فیصل الرحمن، کورنگی پولیس نے 6 ملزمان فیصل، صابر، امان اللہ، نعمان، ایثار القاسمی اور اکبر کو گرفتار کرلیا۔