اے این ایف کی چاغی میں بڑی کارروائی، 1020 کلو ہیروئن برآمد

aiksath.com.pk

کوئٹہ: اینٹی نارکوٹکس فورس  (اے این ایف )نے چاغی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 1020 کلو ہیروئن برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں اے این ایف نے خفیہ معلومات کی بنا پر کارروائی کرتے ہوئے 1020 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔ ہیروئن افغانستان سے بلوچستان کے علاقیگردی جنگل میں لائی گئی تھی، منشیات پاکستان کے راستے بیرون ملک جانا تھی۔