اوکاڑہ،چھ سالہ سیف اللہ کی بوری بند لاش برآمد

aiksath.com.pk

اوکاڑہ : صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں چھ سالہ بچے سیف اللہ کی بوری بند لاش برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق چھ سالہ سیف اللہ کو سات روز قبل نامعلوم افراد نے گھر کے قریب سے اغوا کیا تھا، جس کی لاش  تھانہ چورستہ میاں خان کے علاقے دھرمیوالا میں گندے پانی کے جوہڑ کے قریب سے ملی ہے، لاش کو قتل کرنے کے بعد بوری میں ڈالا گیا تھا۔

واقعہ  کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں اور پولیس نے مل کر ننھے سیف اللہ کی لاش کوتحویل میں لے کر  ہسپتا ل منتقل کیا اور قتل کی تفتیش کا آغاز کردیا۔