بھانجی سے فراڈ پر ماموں سپریم کورٹ طلب

aiksath.com.pk

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بھانجی سے مالی فراڈ کرنے والے ماموں جاوید اقبال کو طلب کر لیا۔

جسٹس مشیر عالم کی سربرا ہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی دوران سماعت جسٹس مشیر عالم نے کہا بظاہر لگتا یہ ماموں بھانجی ملکر عدالت اور بنک کیساتھ ڈرامہ کر رہے ہیں،ماموں کو لیکر آئیں عدالت آپکی رقم واپس دلائے گی،

درخواست گزار عائشہ اسلم نے کہا ماموں سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں،جس پر جسٹس مشیر عالم نے کہاٹھیک ہے پھر ہم آپ کو ماموں کو بلا لیتے ہیں،آپ کی رقم واپس دلائیں گے اور ماموں کو جیل بھی بھیجیں گے ۔

عدالت نے ماموں جاوید اقبال کو نوٹس جاری کرتے ہوے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ صوبہ پنجاب کے ضلع قصور میں ماموں نے بنک سے قرض کے لیے بہن کی پراپرٹی دھوکہ سے گروی رکھی تھی۔