سرگودھا، نجی ہسپتال کی نرس قتل

aiksath.com.pk

سرگودھا: سرگودھا کے نجی ہسپتال کی نرس کو قتل کر دیا گیا پولیس نے نعش پوسٹمارٹم پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر دی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا نے رپورٹ طلب کر لی۔

زرائع کے مطابق نجی ہسپتال میں فرزانہ بطور نرس کام کرتی جسے نامعلوم نے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی۔

واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او فیصل گلزار نے فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے اے ایس پی سٹی رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی کہ فوری قانونی کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

نرس کے قتل کے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نیموقع پر پہنچ کر مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی اور نامعلوم ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی۔

ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ مقتولہ فرزانہ نجی ہسپتال میں بطور نرس کام کرتی تھی جسے نامعلوم ملزمان نے قتل کیا اور فرار ہو گئے جن کو ٹریس کرنے کے لئے پولیس تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا اور اے ایس پی سٹی تحقیقات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔