شہباز تتلہ قتل کیس، ایس ایس پی مفخر عدیل نے ا قبال جرم کرلیا

aiksath.com.pk

لاہور :شہباز تتلہ قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،جہاں ایس ایس پی مفخر عدیل نے دوران تفتیش اپنا اقبال جرم کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے شہباز تتلہ کے اغوا اور قتل کیس کا چالان سیشن عدالت میں جمع کرایا،چالان میں بتایا گیا ہے کہ ایس ایس پی مفخر عدیل شہباز تتلہ کو قتل کرنے کے بعد روپوش ہوگیا اور دوران تفتیش ملزم نے اقبال جرم بھی کرلیا ۔

پولیس چالان کے مطابق ملزم نے اپنے دوست کو قتل کرنے کی مکمل منصوبہ بندی کر رکھی تھی،مفخر عدیل نے اپنے دوست شہباز تتلہ کی لاش کیمیکل میں ضائع کی اور اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے پولیس ملازمین سے جائے وقوعہ کو اچھی طرح دھلوایا جن کے بیانات بھی قلمبند کرلئے ۔

چالان میں یہ بھی بتایا کیا گیا کہ شہباز تتلہ کی لاش اور کیمیکل کو جس جگہ ضائع کیا وہاں کے نمونے حاصل کرکے فرانزک کے لئے لیبارٹری بھیجوادیئے گئے ہیں۔چالان کے مطابق ایس ایس پی مفخر عدیل کے خلاف تمام ٹھوس شواہد موجود ہیں جو عدالت میں پیش کئے جائیں گے جبکہ پراسیکیوشن برانچ چالان کا جائزہ لینے کے بعد اسے منظور کرے گی جس کے بعد مقدمے کے ٹرائل کا آغاز ہوگا۔