عمرقید کی مدت کتنی ہوگی؟ سپریم کورٹ2 اکتوبر کوفیصلہ کرے گی

aiksath.com.pk

اسلام آباد: عمرقید کی مدت کتنی ہوگی؟اس قانونی نقطہ کاتعین کرنے کیلئے کے لیے سپریم کورٹ کا لارجربینچ تشکیل دے دیا گیا ہے ،

چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں 7رکنی لارجربینچ میں جسٹس منظوراحمد ملک،جسٹس طارق مسعود اورجسٹس فیصل عرب ,جسٹس مظہرعالم میاں خیل،جسٹس سجاد علی شاہ اورجسٹس قاضی امین احمد شامل ہیں.

سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 2 اکتوبر کو معاملے کی سماعت کرے گا جس کے لئے اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان،وفاقی و صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور چاروں صوبائی پراسیکیوٹرجنرلز کو نوٹسزجاری کر دیئے گئے ہیں.

لارجر بینچ فیصلہ کرے گا کہ عمر قید کی مدت 25 سال ہو گی یا تا حیات۔چیف جسٹس نے عمر قید کے تعین بارے نوٹس ایک کیس کی سماعت کے دوران لیا تھا۔