اوپن یونیورسٹی نے’ اسائنمنٹس مارکس’ ویب سائٹ پر فراہم کردئیے

aiksath.com.pk

اسلام آباد : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں2019ء میں پیش کئے گئے میٹرک اور ایف اے پروگرامز میں داخل طلبہ و طالبات کے اسائنمنٹس مارکس ویب سائٹ پر فراہم کردئیے ۔

کنٹرولر امتحانات  ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کے مطابق اپ لوڈڈ اسائنمنٹس نمبرز متعلقہ ٹیوٹرز نے آگاہی پورٹل کے تحت براہ راست پنچ کئے ہیں۔ اِن دونوں پروگرامز میں داخل طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویب سائٹ سے اپنے اسائنمنٹس کے نمبرز چیک کریں اور اگر کوئی غلطی ہوتواُس کی نشاندہی جلد از جلد متعلقہ ریجنل آفس کو کریںتاکہ درستگی بروقت ممکن ہوسکے۔