اس معاملے میں اپنی ناک نہ گھسیڑیں

aiksath.com.pk

بولی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ بھارتی پائلٹ ابھینندن نے پاک فوج کا ایف 16 طیارہ گرایا ہے اور ساتھ مزید بھی کئی دعوے کیے۔

فواد چوہدری نے بھارتی اداکارہ کو اس کا خوب جواب دیا اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بولی وڈ والوں کا سب سے بہترین کام یہ ہوگا کہ وہ ہر اس معاملے میں اپنی ناک نہ گھسیڑیں جو ان کی سمجھ سے بالاتر ہے۔ کیونکہ ان میں سے اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جنہوں نے اپنا سکول بھی مکمل نہیں کیا اور انہیں انتہائی بنیادی باتوں کا بھی نہیں پتہ۔ فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ جنگیں اتنا سنجیدہ موضوع ہیں کہ ان پر ایسے جوکرز کو تبصرہ نہیں کرنا چاہئیے جو قسمت کے بل بوتے پر سلیبریٹرز بن جاتے ہیں۔

بھارت نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ تو کیا لیکن اپنے اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت نہ پیش کر سکے۔ بھارت نے ایک تباہ شدہ طیارے کا پُرزہ دکھایا اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ یہ پُرزہ اُسی ایف 16 طیارے کا ہے جسے بھارت نے تباہ کیا تھا لیکن یہ بھانڈا بھی ان کے اپنے ہی صحافیوں نے پھوڑا کہ یہ پاکستانی طیارہ نہیں ہے۔