مگرمچھ اور اژدھے رکھنے کا جرم، رابی پیرزادہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

aiksath.com.pk

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کی مقامی عدالت نے اژدہے اور سانپ رکھنے کے جرم میں گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

جمعہ کولاہور جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی کی عدالت میں رابی پیرزادہ کے خلاف غیر قانونی طور پر مگرمچھ اور اژدھے رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی.

عدالت نے اس کیس میں نے رابی پیرزادہ کو آج طلب کر رکھا تھا لیکن وہ عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہوئیں۔ عدالت نے ملزمہ کے پیش نہ ہو نے پر رابی پیر زادہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔