شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی علیحدگی ہوگئی

aiksath.com.pk

کراچی:پاکستانی شوبز انڈسٹری میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے جوڑے شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی علیحدگی ہوگئی ہے۔

گزشتہ کچھ روز سے سائرہ اور شہروز سبزواری کے حوالے سے مختلف افواہیں گردش کر رہی تھیں لیکن اس حوالے سے اب اداکار نے خود ہی تصدیق کردی ہے۔

شہروز سبزواری نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی اپنی اہلیہ کے ساتھ علیحدگی ہوچکی ہے۔ ہماری علیحدگی کو 6 ماہ ہوچکے ہیں، ہمارے کچھ ذاتی نوعیت کے اختلافات ہیں جو حل نہیں ہوسکتے۔

خیال رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری 2006 سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے ، 2012 میں وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ علیحدگی اختیار کرنے والے اس جوڑے کی نورے شہروز نامی ایک بیٹی بھی ہے۔