عمران، آفریدی کی نمبر ون ڈریم آل راونڈر جوڑی قرار

aiksath.com.pk

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کی ڈریم پیئر مہم میں عمران خان اورشاہد آفریدی کی ڈریم آل راونڈر جوڑی بن کر سامنے آ گئی ۔

ورلڈ کپ 92 کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان اور شاہد آفریدی مقبول ترین آل راونڈر جوڑی قرار پائے ہیں۔پی سی بی کی جانب سے اس سوشل میڈیا مہم میں 8 لاکھ سے زائد صارفین متحرک دکھائی دیئے ۔آل راونڈز کے ڈریم پیئر میں شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی جوڑی مقبولیت میں دوسرے نمبر پر رہی جبکہ عمران خان اور عبدالرزاق کی جوڑی تیسرے نمبر پر آئی ہے