اس بار عید شاپنگ نہیں لوگوں کی مدد کروں گا، محمد حفیظ

aiksath.com.pk

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ اس بار روایتی انداز میں عید نہیں بنائیں گے۔

انہوں نے عید پلان سے متعلق لوگوں کو آگاہ کر دیا ہے اور اپنے مداحوں سے بھی پوچھا ہے کہ وہ کس طرح عید منائیں گے۔محمد حفیظ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر لکھا کہ اس سال عید پر کوئی شاپنگ نہیں کریں گے بلکہ وہ اس سال اپنے اردگرد رہنے والے بہت ہی ضرورت مند افراد کی مدد کریں گے۔

سابق کپتان کے اس پیغام پر سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز نے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔اس سے قبل بھی محمد حفیظ لاک ڈاون کے دوران کئی بار عوام سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور ضرورت مند افراد کی مدد کرنے کی درخواست کرتے رہے ہیں۔