میری زندگی کا ہردن ماں کا دن ہے، مریم نواز

aiksath.com.pk

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدرمریم نوازنے ماں کے عالمی دن پرکہا کہ میری زندگی کا ہردن ماں کا دن ہے۔

ماں کے عالمی دن پرمسلم لیگ  (ن)کی نائب صدرمریم نوازشریف نے اپنی مرحومہ والدہ کلثوم نوازسے متعلق ٹوئٹ کیا کہ آپ کے ہمیں چھوڑکرگئے تقریبا دوسال ہوچکے ہیں، دوسال میں ایک لمحہ بھی ایسا نہیں گزرا جب میں نے آپ کودکھ سے یاد نہ کیا ہو۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ آپ کی یادیں اورتربیت مجھے مشکل وقت سے نکال رہی ہیں، مجھے یہ سیکھانے کا شکریہ کہ خوف کوئی آپشن نہیں ہوتا۔مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ میری زندگی کا ہردن ماں کا دن ہے جب کہ انہوں نے اپنے والد اوروالدہ کے ساتھ یادگارتصاویربھی شیئرکیں۔