گدھے کا گوشت کھلانے پر عدالت طلبی

aiksath.com.pk

قاہرہ: خاوند کی حددرجہ کنجوسی سے پریشان خاتون خلع کیلئے عدالت جا پہنچیں۔

تفصیلات کے مطابق مصری خاتون اپنے شوہر کے خلاف خلع کیلئے عدالت پہنچ گئیں۔

عرب اخبار عکاظ کے مطابق مصری خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کا شوہر گائے، بھینس اور بکری کے گوشت کی بجائے ہمیشہ گدھے کا گوشت لا کر دیتا ہے۔

مصری خاتون ریہام کا مزید کہنا تھا کہ شوہر نہایت ہی کنجوس ہے، تھوڑے سے پیسے بچانے کیلئے گدھے کا گوشت کھلا دیتا ہے۔

ریہام نے مزید کہا کہ میرے شوہر کی تنخواہ 10 ہزار پاؤنڈ سے زائد ہے۔

عدالت نے مصری خاتون کی درخواست پر خاوند سے جواب طلب کرلیا ہے