کورونا وائرس’ پنجاب کے ہسپتا لوں کو فراہم کیے گئے خصوصی لباس غائب

aiksath.com.pk

لاہور:  پنجاب کے  ہسپتا لوں کو فراہم کیے گئے خصوصی لباس  ہسپتا لوں سے غائب ہو گئے ۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور کے21  ہسپتا لوں کو کورونا وائرس سے بچائو کے لیے 33 ہزارخصوصی اوور ہال، 4 ہزار 225 خصوصی ماسک، 3300 خصوصی عینک اور 7600 جوتوں کے کور دیے گئے تھے

۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق  ہسپتا لوں سے ڈاکٹروں، عملے کے خصوصی ڈریس کی واپسی کے لیے رابطہ کیا گیا جس پر ہسپتالوں سے جواب ملا کہ ان کے پاس کچھ بھی نہیں ۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کوروناوائرس کے خصوصی لباس  ہسپتا لوں میں موجود نہیں، نئے منگوائے جا رہے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ 2017-18میں ڈینگی وائرس  کے موقع پر ہسپتا لوں کو یہ لباس اور دیگر اشیا فراہم کی گئی تھیں۔