کوروناوائرس ، دنیا بھر میں ہلاکتیں2لاکھ 70سے متجاوز

aiksath.com.pk

  کورونا وائرس سے پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 39 لاکھ 16 ہزار سے زائد ہو گئی ، کورونا وائرس نامی مہلک وبا کے باعث2 لاکھ 70 ہزار  720افراد لقمہ اجل بن گئے ،   صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد   13 لاکھ 43 ہزار سے زائد  ہو گئی   ۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار سے بڑھ گئی  جبکہ  76 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔  سپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 56 ہزارسے زائد ہو گئی  ، جب کورونا نے مزید 244 افراد کی جانیں لے لیں۔ اس طرح سپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 26 ہزار سے بڑھ گئی ۔ 

اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 15 ہزار سے زائد ہو گئی  جبکہ مزید 369 افراد اپنی جانوں کی بازیاں ہار گئے ہیں۔ اٹلی میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 29 ہزار 9 سو سے زائد ہو گئی  ، برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 6 ہزار سے زائد ہو گئی   جبکہ ملک میں مزید 649 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔  برطانیہ میں 30 ہزار 6 سو سے زائد افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔ 

فرانس میں ایک لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، فرانس میں کورونا سے مزید 278 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد کل تعداد 25 ہزار 9 سو سے بڑھ گئی ۔جرمنی میں بھی کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے، اب تک سات ہزار 300 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 69 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔

ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 64 افراد ہمیشہ کی نیند سو گئے ہیں جس کے بعد ہونے والی اموات کی تعداد تین ہزار 600 سے تجاوز کرگئی ۔ ایران میں کورونا کے سبب مزید 78 افراد نے دار فانی سے کوچ کیا ہے جس کے بعد ملک میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھ ہزار 400 سے بڑھ گئی ۔ ایران میں اب تک ایک لاکھ تین ہزار 135 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔