کسی کو بتائے بغیر ویب سائیٹ بلاک نہیں ہوسکے گی

aiksath.com.pk

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کوبغیر بتائے ویب سائٹ بلاک نہ کرنے کا حکم جاری کردیا،عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے عدالت کے مطابق پی ٹی اے پی ٹی اے اسی صورت میں ویب سائٹ بلاک کرسکتی ہےجب کسی کو نوٹس جاری کر کے سماعت کا حق دیا جا چکا ہو، فیصلے میں عدالت عالیہ نے کہا ہے کہ سیکشن 37 میں جو پراسس بیان کیا گیا ہے اس کی پیروی کرنا ضروری ہےفیصلےمیں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 10 بھی ضروری قرار دیتا ہے کہ کسی بھی فریق کے خلاف کوئی بھی ایکشن لینے سے پہلے اس کو باقاعدہ سماعت کا حق دینا ضروری ہے