اسلام آباد ،پولی کلینک میں خواتین سٹاف کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف

aiksath.com.pk

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے معروف ہسپتال پولی کلینک میں خواتین پیرا میڈیکل سٹاف کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے،

ہراسگی کاشکار خواتین سٹاف نے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسگی مقام کارکشمالہ طارق کو درخواست بھجوا دی ،

اسلام آباد میں خواتین کو ہراساں کرنے کا معاملہ اب ہسپتالوں تک پہنچ گیا، معاملہ پولی کلینک ہسپتال کے نئے ایگزیکٹو ڈاریکٹر کے لیے کڑا امتحان بن گیا ہے

وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم ہاؤس سے چند فاصلے پر قائم پولی کلینک ہسپتال میں خواتین اسٹاف غیر محفوظ ہوچکا ہے.

خواتین پیرامیڈیکل اسٹاف کی جانب سے وزیراعظم، ایگزیکٹو ڈاریکٹر، وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسگی مقام کار کشمالہ طارق کو درخواست ارسال کی گئی ہے .

درخواست میں خواتین اسٹاف نے ڈاکٹر فاروق اختر پرہراساں کرنے الزام لگاتے ہوئے انکے خلاف کاروائی کرنے کا الزام لگایا ہے،

پولی کلینک ہسپتال کی خواتین اسٹاف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاروق اختر کو عہدے سے ہٹاکر واپس اپنے محکمے پمز بھیجا جائے ، یاد رہے کہ ڈاکٹر فاروق اختر اس وقت پولی کلینک ہسپتال میں ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں۔