وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

aiksath.com.pk

 اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت فیس ماسک مہنگے داموں فروخت کر کے منافع کمانے پر بھی پابندی ہوگی۔

پمز اسپتال میں کورونا وائرس کا مریض سامنے آنے کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے شہر بھر میں ماسک کی ذخیرہ اندوزی پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ دفعہ 144 کے تحت شہر میں ماسک کی ذخیرہ اندوزی پر پابندی ہوگی۔ پابندی کا اطلاق 2 ماہ کیلئے کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا کہ ماسک مہنگے فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ فیس ماسک کی مارکیٹوں میں دستیابی کو یقینی بنائے۔

کورونا وائرس کے باعث ملک میں فیس ماسک کی عدم دستیابی اور مہنگے فروخت ہونے کی وجہ سے حکومت نے فیس ماسک کی برآمد پر پابندی عائد کر دی