اسلام آ باد پولیس کا شراب کی فیکٹری پر چھاپہ

aiksath.com.pk

اسلام آباد:اسلام آ باد پولیس نے شراب کی فیکٹری پر چھاپہ مارتے  دو ملزمان گرفتارکرلئے، بھاری مقدار میں شراب اور  فلیور،سٹکرز اوردیگر اشیا ء برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیاگیا ،

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ شراب اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں سپلائی کرتے تھے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے  جا رہے ہیں۔مزید تفتیش جا ری ہے۔

پولیس ٹیم تشکیل  اقبال ٹاؤن میں شراب بنا نے والی فیکٹری پر چھاپہ ما ر کر دوملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان میں شراب فروش کاشف مسیح اوراس کا ساتھی عادل مسیح شامل ہیں،

ملزمان سے 21 کاٹن کل 1076بوتلیں 200 لیٹر الکوحل شراب ،فلیور اور سٹکرز اوردیگر اشیا ء برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ،

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ شراب اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں سپلائی کی جاتی تھی۔مزید تفتیش جا ری ہے، دیگر ملزمان کی گرفتار ی کے لیے پولیس ٹیم چھا پے ما ر رہی ہے